مصباح الحق کو پی سی بی میں نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم عہدہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز (انٹرنیشنل) مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی نے چند روز قبل اس عہدے کے لیے اشتہار جاری کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اشتہار میں پہلی مرتبہ شرط رکھی گئی ہے کہ امیدوار کا سابق ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر ہونا لازمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع کے دوران موجودہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کر دیا تھا، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہے۔