سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سول جج و مجسٹریٹ قمبر کرم علی شاہ کو اختیارات کے غلط استعمال اور نااہلی کے الزامات پر فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ پر مس کنڈکٹ، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کی بنیاد پر معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایم آئی ٹی ون حلیم احمد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کے دوران بھی متعلقہ جوڈیشل افسر اپنی تنخواہ اور الاؤنسز وصول کرتے رہیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos