جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان نے 5 وکٹوں پر293 رنز بنا لیے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے دن 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔

کھیل کے آغاز پر سعود شکیل 56 اور سلمان آغا 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اوپنرز میں امام الحق 17، بابر اعظم 16 اور محمد رضوان 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شان مسعود نے شاندار 87 جبکہ عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور سائمن ہارمر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 میں کامیاب آغاز کیا تھا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 183 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔