سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ تناؤ کی بنیادی وجہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، اسلام آباد نے بارہا افغان حکومت سے کہا کہ وہ ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرے، مگر افغان طالبان حکومت نے اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔
ان کے مطابق افغان نمائندوں نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے براہِ راست مسئلہ نہیں ہیں، کیونکہ جغرافیہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق افغانستان ایک ہمسایہ ملک ہے جبکہ بھارت نہیں، اور افغان معیشت بالخصوص ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستان پر انحصار کرتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos