راولپنڈی میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان نے دن کا آغاز 259 رنز، 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ کریز پر موجود سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی، تاہم وہ 66 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان نے بھی 45 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔
شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور تینوں کیشوو مہاراج کا شکار بنے۔ نعمان علی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جب کہ سائمن ہارمر نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلے روز پاکستان کے کپتان شان مسعود نے 87 اور اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos