مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

اسلام آباد (اُمت نیوز)سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا۔
نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے انجام پایا، جبکہ شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں قریبی رفقاء، علمائے کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے مولانا شیرانی کو زندگی کے اس نئے مرحلے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا شیرانی نے نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام دی، اور شادی کے موقع پر کسی قسم کی نمود و نمائش سے گریز کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس خبر پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں لوگ مولانا کی صحت اور طویل عمر کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔