کولمبیا کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر الوارو اُریبے کی دھوکا دہی اور رشوت ستانی کے الزامات پر سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد ناکافی اور قانونی لحاظ سے کمزور تھے۔
اُریبے پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک وکیل کے ذریعے قید نیم فوجی اہلکاروں کو رشوت دے کر اپنے خلاف بیانات واپس لینے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ ان الزامات پر انہیں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جو اب معطل کر دی گئی ہے۔
یہ پہلا موقع تھا جب کولمبیا کے کسی سابق صدر کو مجرمانہ مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی۔ اُریبے نے ہمیشہ ان الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیا اور اپنی بےگناہی پر اصرار کیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد امکان ہے کہ یہ کیس دوبارہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت آئے، کیونکہ سینیٹر ایوان سیپیڈا نے فیصلے کے خلاف اپیل کا عندیہ دیا ہے۔
صدر گستاوو پیٹرو نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے سے انحراف کیا ہے، جبکہ امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے اُریبے کی بریت کو ’’انصاف کی بحالی‘‘ قرار دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos