نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد خوفناک دھماکے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پیٹرول سے بھرا ٹینکر سڑک پر پھسل کر الٹ گیا۔ حادثے کے فوری بعد تیل بہنے لگا اور کچھ ہی دیر میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اُٹھی۔
فیڈرل روڈ سیفٹی کور (FRSC) کے سیکٹر کمانڈر عائیشاتو سعدو کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جب کہ کئی گاڑیاں اور دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں اس نوعیت کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں، جہاں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل زیادہ تر سڑکوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ناقص سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کی کمی ان حادثات میں اضافے کی بڑی وجوہات قرار دی جاتی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos