اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتِ حال، خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیامِ امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos