لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق لاہور کا مجموعی اسکور 253 ریکارڈ کیا گیا، جو "مضرِ صحت” درجہ بندی میں آتا ہے۔ صبح کے اوقات میں برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 تک پہنچ گیا، جو انتہائی خطرناک سطح ہے۔
پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی آلودگی کے باعث صحت کے لیے نقصان دہ قرار دی گئی ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، بغداد تیسرے، کراچی 181 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے، اور بھارتی شہر کلکتہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos