غزہ امن فورس کے لیے کئی ممالک تیارہیں،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ممالک غزہ میں قیامِ امن کیلئے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے پر آمادہ ہیں۔

روبیو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اسرائیلی پارلیمنٹ کے فیصلے کو غزہ امن معاہدے کیلئے خطرناک قرار دیا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی درخواست پر برطانیہ نے اپنے فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کیلئے اسرائیل بھیج دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک سینئر برطانوی کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجی اس مشن کا حصہ ہیں، تاہم امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق غزہ بھیجے جانے والے 200 فوجیوں میں کوئی امریکی اہلکار شامل نہیں ہوگا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں سیز فائر اور امن معاہدے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔