تمل ناڈو میں چوبیس گھنٹے سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے۔ مسلسل بارش کے باعث اسکول، کالج بند کر دیے گئے، پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جب کہ ساحلی علاقوں میں گردابی طوفان کے خطرے کی وارننگ بھی دے دی گئی ہے۔
چنئی کے مشہور مرینا بیچ سمیت کئی ساحلی مقامات پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندری لہروں کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق شمال مشرقی مون سون کی شدت نے رواں سال بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ پاکستان میں اگرچہ دو ہفتے قبل مون سون کا سلسلہ تھم چکا ہے، تاہم بھارت کی کچھ جنوبی ریاستوں میں اب بھی بارش کا قہر جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos