پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فرنچائز کو باضابطہ معطلی کا نوٹس جاری کر دیا، جس میں معاہدہ منسوخ کیے جانے کی تنبیہ بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار میڈیا انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ان بیانات سے لیگ کی ساکھ متاثر ہونے پر بورڈ نے سخت ایکشن لیا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos