اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کی کمی پر باہمی اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ہدف 14,131 ارب روپے سے کم کر کے 13,981 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس ہدف میں مزید کمی کے لیے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر عالمی سطح کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 11 فیصد حاصل کرنا ہوگا، جبکہ مجموعی طور پر جی ڈی پی 1,29,000 ارب روپے کے ہدف تک پہنچنے کا امکان کم ہے۔
مزید برآں، نئے ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں میکرواکنامک فریم میں تبدیلی پر بھی آئی ایم ایف سے اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی وصولی کے بعد نئی کنٹری رپورٹ میں تمام بنچ مارک شامل کیے جائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos