تہران: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اور سینئر عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی اپریل میں ہونے والی شادی کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں تنازع پیدا ہو گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا گیا جبکہ تقریب میں موجود دیگر خواتین بھی بغیر حجاب کے نظر آئیں۔
تصاویر ویدئویی از مراسم مجلل عروسی دختر علی شمخانی، نماینده رهبر جمهوری اسلامی ایران در شورای عالی دفاع در شبکههای اجتماعی همرسان میشود که واکنش برخی از کاربران فضای مجازی را در پی دارد.https://t.co/W9vgCb4Yqv pic.twitter.com/c5km715QXb
— BBC NEWS فارسی (@bbcpersian) October 19, 2025
العربیہ نے فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ایک فوجی کمانڈر کے جنازے کے دوران صحافی نے علی شمخانی سے اس لیک ویڈیو کے بارے میں سوال کیا۔ علی شمخانی نے کہا کہ "تازہ ترین تنازع پر بھی میرا ردعمل وہی ہے جو پچھلے مسئلے پر تھا” اور ساتھ ہی سخت الفاظ میں کہا کہ "میں ابھی تک زندہ ہوں”۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos