راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق دونوں رہنماؤں کو پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد انہوں نے جیل کے باہر ہی احتجاجی دھرنا شروع کر دیا۔
پاکستان تحریک اانصاف @PTIofficial کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی @KPChiefMinister صوبائی صدر جنید اکبر @JunaidAkbarMNA پنے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان @ImranKhanPTI سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سڑک پر دھرنا دے دیا ہے۔ pic.twitter.com/y4vRoNVeEH
— Tahir Khan (@taahir_khan) October 23, 2025
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اس اقدام کو "غیر جمہوری رویہ” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos