فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کے منشور اور نظریے پر عملدرآمد کروں گا ،سہیل آفریدی

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ بطور صوبے کے چیف ایگزیکٹو عمران خان کے منشور اور نظریے پر عملدرآمد کروں گا، جبکہ احتجاج اور جلسے منعقد کرنا ان کی جماعت کا کام ہے۔

جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ’احتجاج اور جلسے پارٹی اور تنظیم کا کام ہے۔ بطور پی ٹی آئی کارکن میں پارٹی کی طرف سے آنے والی ہدایات پر من و عن عمل کروں گا۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن عدالتی حکم کے باوجود انھیں ان کے لیڈر سے نہیں ملنے دیا گیا۔

’عدالتی حکم کے باوجود آج ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا۔ اگر عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے تو یہ ہماری کمزوری نہیں ہے، یہ عدالتوں کی بے بسی ہے۔‘

اس موقع پر انھوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان سے ملاقات اور ان کی ہدایات کے بغیر اپنی صوبائی کابینہ نہیں تشکیل دیں گے۔