واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) کو ضم (Annex) کرنے کی کوشش کی تو اسے امریکہ کی تمام حمایت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
امریکی جریدے’’ ٹائم میگزین‘‘ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں ہونے دوں گا، کیونکہ میں نے عرب ممالک سے وعدہ کیا ہے۔ اگر اسرائیل نے ایسا کیا تو اسے امریکہ کی تمام حمایت کھو دینی پڑے گی۔‘‘
’’العربیہ‘‘ کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی پارلیمان نے بدھ کے روز مغربی کنارے کو ضم کرنے سے متعلق 2 بلوں کی منظوری کے حق میں ابتدائی ووٹنگ کی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیڈیون ساعر نے جمعرات کو کہا کہ حکومت نے فی الحال ان بلوں کو حتمی منظوری کے لیے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صدر ٹرمپ کے کثیر الجہتی غزہ منصوبے کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos