فائل فوٹو
فائل فوٹو

بدین : کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن سمیت 2 افراد جاں بحق

بدین میں ہونے والے کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق افسوسناک حادثہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔