فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بھارت: آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے کھانے کے دوران چوہے کی انٹری

وشاکھاپٹنم : بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے موجود آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کےلیے بھارت میں موجود آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے کھانے کے دوران چوہا آگیا۔

وشاکھاپٹنم کے فائیو اسٹار ہوٹل میں آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کھانا کھا رہی تھیں کہ چوہا ڈائننگ ہال میں گھس آیا۔

اس موقع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں، ہوٹل ملازمین نے بھی چوہے کو پکڑنے کےلیے پھرتیاں دکھائیں۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کے شور مچانے پر ہوٹل کا عملہ فوراً حرکت میں آیا اور چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا ادھر ادھر بھاگتا رہا۔

چوہا کبھی ادھر اور کبھی ادھر بھاگتا رہا،آسٹریلوی کھلاڑی چوہے کو دیکھ کر بچنے کے لیے کرسیوں پر کھڑی ہو گئیں، کرکٹ آسٹریلیا نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔