پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا، جہاں دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر غور کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنا اور پاکستانی شہریوں کے مزید جانی نقصان کا سدباب کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط، شفاف اور قابلِ تصدیق طریقہ کار کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب کی سربراہی میں افغان وفد ترکیہ روانہ ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی طے پائی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos