حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک اور کیری ڈبے کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos