افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کی جانب بہنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دریا پاکستان کے ضلع چترال سے نکلتا ہے اور افغانستان کے علاقے اسعدآباد کے قریب دریائے کابل سے ملنے کے بعد دوبارہ پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارتِ پانی و توانائی نے منصوبے کا ڈیزائن اور تخمینہ مکمل کرلیا ہے، جبکہ تعمیر کے آغاز کے لیے فنڈنگ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ حکام کو منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کرنے کے بجائے مقامی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈیم کی تعمیر کا مقصد افغانستان میں پانی کو ذخیرہ کرنا اور توانائی کی ضروریات پوری کرنا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے پاکستان کے آبی وسائل پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos