تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

تھائی شاہی محل نے تصدیق کی کہ سابقہ ملکہ سری کٹ موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں۔

سابقہ ملکہ سری کٹ، بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں اور 1946 سے 2016 تک شاہی منصب پر فائز رہیں۔

ترجمان تھائی حکومت نے بتایا کہ سابقہ ملکہ کے انتقال کے باعث تھائی لینڈ کے وزیراعظم آسیا کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔