نیپالی لڑکی پراکرتی مالا کی لکھائی نے عالمی شہرت حاصل کر لی

نیپال کی 14 سالہ پراکرتی مالا اپنی خوبصورت لکھائی کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔

ان کی نفیس اور صاف لکھائی اتنی دلکش ہے کہ اکثر لوگ اسے کمپیوٹر فونٹ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ آٹھویں جماعت میں ان کی ایک اسکول اسائنمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور وہ انٹرنیٹ سینسیشن بن گئیں۔

پراکرتی مالا کو مختلف اداروں کی جانب سے کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے انہیں یو اے ای کے 51 ویں قومی دن پر ہاتھ سے لکھا ہوا مبارکبادی پیغام پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

نیپالی فوج نے بھی ان کی شاندار لکھائی کے اعتراف میں خصوصی اعزاز دیا اور اسے وقار، نظم و ضبط، اور ثقافتی فخر کی علامت قرار دیا۔

پراکرتی مالا نہ صرف اپنی تحریر سے پہچانی جاتی ہیں بلکہ محنت اور لگن کے ساتھ کسی بھی فن کو عالمی پہچان دلانے کی زندہ مثال بھی ہیں۔