اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر پاکستان فرار ہوا، سابق سی آئی اے کا دعویٰ

سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ ہے کہ اسامہ بن لادن عورت کا روپ دھار کر پاکستان فرار ہوا

سابق سی آئی اے افسر جون کیریاکو نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن تورا بورا کی پہاڑیوں سے عورت کا روپ دھار کر پاکستان فرار ہوئے۔

جون کیریاکو، جو پاکستان میں سی آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے سربراہ رہ چکے ہیں، نے بتایا کہ بن لادن کے فرار میں ایک امریکی فوجی مترجم نے مدد فراہم کی، جو اصل میں القاعدہ کا ایجنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس مترجم نے امریکی کمانڈر کو دھوکہ دیا اور کہا کہ بن لادن خواتین و بچوں کے انخلا کے بعد ہتھیار ڈال دیں گے، مگر بن لادن نے بھیس بدل کر رات کے اندھیرے میں پاکستان فرار ہونا ممکن بنایا۔