ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا۔ مذاکرات استنبول کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئے جن کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔
ذرائع کے مطابق اس دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے افغان طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے ایک جامع پلان فراہم کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے دو رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیرداخلہ رحمت اللہ مجیب نے کی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا، جس میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پاک افغان کشیدگی کے باعث سرحدی گزرگاہیں 14 ویں روز بھی بند ہیں۔
چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے راستے بدستور بند ہیں، جبکہ بابِ دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان سرحدوں پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos