راولپنڈی: شہریوں کی سفری سہولت کے لیے راولپنڈی میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 4 مختلف روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جبکہ کرایہ صرف 25 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کے ذریعے روزانہ تقریباً 20 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔ منصوبے کے تحت میٹرو اسٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں بسوں کے لیے جدید چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر جاری ہے۔
پہلے مرحلے میں بسیں صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ، جبکہ دوسرے مرحلے میں راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس سے قبل لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس منصوبوں کا افتتاح کر چکی ہیں، جنہیں شہریوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos