پاک جنوبی افریقہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شائقینِ کرکٹ کے جوش و خروش کے باعث مکمل طور پر ہاؤس فل ہوگیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 28 اکتوبر کو ہونے والے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 400، 600، 700 اور 800 روپے والے تمام انکلوژرز کے ساتھ ساتھ وی آئی پی گیلریز کی 1500 روپے قیمت والی ٹکٹیں بھی دستیاب نہیں رہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا، جب کہ کل سے بیٹنگ اور بولنگ کے بھرپور سیشنز کا آغاز ہوگا۔