کراچی: دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ قائد پر حاضری دی۔
چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود کی قیادت میں آنے والے وفد میں مرچنٹ نیوی کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
مرچنٹ نیوی کے دستے نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں ینگ کیڈٹس کو ایوانِ نوادرات کا خصوصی دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے قائداعظم کے زیرِ استعمال ملبوسات، گاڑیوں اور تاریخی اشیاء کا مشاہدہ کیا۔
کیپٹن فرید مسعود نے کہا کہ قائداعظم کے اقوال زریں پر عمل کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے، ان کی بے مثال جدوجہد کے باعث پاکستان ایک آزاد مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر اُبھرا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرچنٹ نیوی سے وابستہ افراد دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر ہیں، جو جہاز رانی کے شعبے میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مرچنٹ نیوی کے افسران اور جوانوں کو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین قرار دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos