اڈیالہ جیل راولپنڈی سے دل کی تکلیف کے باعث امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کیے گئے تین قیدیوں میں سے ایک راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدیوں کو طبی حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک قیدی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا، اسپتال انتظامیہ نے قیدی کو مردہ حالت میں وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق قیدی تھانہ کلرسیداں میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار تھا، جبکہ دیگر دو قیدی قتل کے مقدمات کے ملزمان ہیں جو تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos