اسرائیل نے انسانی ہمدردی کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے غزہ میں چکن، گوشت اور دیگر امدادی خوراک کی فراہمی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی سے مشروط کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امدادی ٹرک ہفتے کے روز غزہ میں داخل نہیں ہو سکے۔
یہ معاہدہ مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی سے 10 اکتوبر سے نافذ ہے، لیکن اسرائیل مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بنیادی خوراک کی فراہمی پر پابندی برقرار ہے اور صرف محدود مقدار میں ڈبہ بند خوراک اور نوڈلز کی اجازت دی جا رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انروا کے مطابق امدادی قافلے میں خیمے، کمبل اور سرد موسم کے لیے ضروری سامان شامل تھا، لیکن اسرائیل کی رکاوٹوں کے باعث یہ غزہ نہیں پہنچ سکا۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ انروا کا غزہ میں کوئی کردار نہیں ہوگا اور اس کی جگہ 8 سے 10 نئی امدادی تنظیمیں کام کریں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos