ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف متعدد کامیاب سرچ آپریشنز کیے گئے، جس کے بعد دہشتگرد علاقے سے فرار ہو گئے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مقامی شہریوں نے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حکومت پنجاب کے 28 کروڑ روپے کے فنڈ سے پولیس کے مورال میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جدید ڈرونز اور نگرانی کے نظام کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں دہشتگرد عناصر کی کارروائیوں کو بروقت روکا جا سکے۔