فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد، مصری مشینری غزہ پہنچ گئی

مصر اور غزہ کے درمیان رفح گذرگاہ سے مصری ساز و سامان اور گاڑیاں اتوار کی صبح براہِ راست غزہ میں داخل ہوئیں تاکہ غزہ میں ملبے تلے دے اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں تلاش کی جا سکیں۔

ہفتے کی رات اور اتوار کو علی الصباح رفح گذرگاہ سے درجنوں مصری لوڈرز، گاڑیاں اور ضروری ساز و سامان غزہ میں داخل ہوا تاکہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں تلاش کرنے میں مدد کی جا سکے جو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے دوران تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں۔مصری ساز وسامان، لوڈرز اور گاڑیاں غزہ میں داخل ہونے سے قبل اسرائیل کی جانب سے منظوری حاصل کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو فوری طور پر باقی رہ جانے والی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنا چاہئیں جن میں دو امریکی بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ "ٹروتھ سوشیل” میں مزید کہا کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس نہ کی گئیں تو امن معاہدے میں شامل ممالک ایسے اقدامات کریں گے جن کی تفصیلات امریکی صدر نے واضح نہیں کیں۔

انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ بعض لاشوں تک پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے شاید حماس کے ہتھیار ہٹانے سے متعلق کسی وجہ کی بنا پر، لیکن ان کے بقول کچھ کو فی الحال واپس کیا جا سکتا ہے۔