استنبول (امت نیوز) ترکیہ کے شہراستنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے دہشت گردوں کی سرپرستی ناقابل قبول ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر پھیلے ہوئےدہشت گردی کے اس نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے انہیں ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنا ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاکستانی مذاکرات کاروں نے ٹھوس دلائل اور اعداد و شمار کی بنیاد پر بات کی جبکہ اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ ایسا لگ رہا ہےکہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں اوریہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے، سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos