مظفر آباد: وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،
ذرائع کے مطابق یہ تحریک منگل کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے ساتھ متبادل قائدِ ایوان کا نام پیش کرنا بھی لازمی ہوگا، تاہم پیپلز پارٹی نے تاحال کسی امیدوار کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے لیے متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos