کراچی: شہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، اسکول وین میں آگ لگنے سے 8 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تمام بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ صبح سویرے پیش آیا، جب اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں آگ ہیٹ اپ ہونے کے باعث لگی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos