سڈنی: ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، کپتان پیٹ کمنز انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے اور پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد بولنگ کی مشق بھی شروع کر دیں گے۔
پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos