برلن: جرمنی میں برڈ فلو کی خطرناک لہر نے تباہی مچا دی ہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام نے لاکھوں پرندوں اور جانوروں کو تلف کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوہارڈن برگ کے ایک فارم میں 80 ہزار بطخیں تلف کی گئیں جہاں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں پولٹری کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) کے پھیلاؤ کے باعث ملک بھر میں 30 سے زائد پولٹری فارموں کو اپنے پرندے تلف کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ لہر گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ شدید ہے اور مزید اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بیماری بڑے پیمانے پر نقصانات کا سبب بن سکتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos