نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ چائلڈ میریج ایکٹ تمام مذاہب اور شخصی قوانین پر یکساں طور پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔
عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کم عمری کی شادی سے متعلق قوانین ایک پیچیدہ قانونی معاملہ ہیں جن میں مختلف مذہبی اور شخصی قوانین کا کردار شامل ہے، اس لیے اسے یکساں طور پر نافذ نہیں کیا جا سکتا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ حکومت اگر اس قانون کو تمام مذاہب پر نافذ کرنا چاہتی ہے تو اس کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کا راستہ اختیار کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos