لندن: برطانیہ میں دو پاکستانی نژاد نوجوانوں کے قتل کے مقدمے میں قید کاٹنے والی پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر مہک بخاری کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے۔
مہک بخاری نے عدالت میں سزا کم کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ ابتدائی فیصلے میں مجرمہ کی عمر اور ناپختگی کو مناسب طور پر مدنظر نہیں رکھا گیا تھا۔
مہک بخاری اور ان کی والدہ نسرین بخاری ستمبر 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ پہلے درجے میں مہک کو 31 سال 8 ماہ اور نسرین بخاری کو 26 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ فروری 2022 میں مہک بخاری، ان کی والدہ اور پانچ دیگر افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے دو نوجوانوں، ثاقب حسین اور ہاشم اعجازالدین کو ایک پارکنگ لاٹ میں بلایا، جہاں منصوبہ بند حملے کے نتیجے میں دونوں نوجوان ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق 45 سالہ نسرین بخاری کا ایک نوجوان سے تعلق تھا، جو تعلق ختم نہ ہونے پر دھمکیاں دے رہا تھا۔ والدہ کی مدد کے لیے مہک بخاری نے مبینہ طور پر یہ منصوبہ ترتیب دیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos