پاکستان کے ساتھ تعاون خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے،مارکو روبیو

امریکا نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں حالیہ بہتری کو خوش آئند اور حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیونے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو صرف انسدادِ دہشت گردی تک محدود نہیں رکھنا چاہتا بلکہ معاشی و تزویراتی (اسٹریٹجک) تعاون کو بھی فروغ دینا چاہتا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع کو ایک اہم سفارتی ہدف کے طور پر دیکھ رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعلقات کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید واضح کیا کہ اسلام آباد سے واشنگٹن کے تعلقات کا نئی دہلی سے کوئی تعلق نہیں، اور بھارت نے بھی پاکامریکا تعلقات پر کسی قسم کی تشویش ظاہر نہیں کی۔