فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ بننے کی دعوت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ دونوں جماعتوں کی قیادت کی ملاقات آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد ایوانِ صدر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ ن لیگی وفد سے ملاقات کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہوں گے، جب کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی، کابینہ کی تشکیل اور اتحادی تعاون پر مشاورت ہوگی۔

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آزاد کشمیر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جبکہ ن لیگ اس پیشکش پر قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دے گی۔