فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

آزاد کشمیر ،ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

مظفرآباد: آزاد کشمیر   میں وزیر اعظم  انوارالحق  کیخلاف ن لیگ  نے  تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔

ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی، مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہے کہ یہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ہے، مسائل کا حل نکالنا ہے، ہم نے مسلم لیگ ن اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو مانا ہے۔

اس موقع پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں      نے کہا کہ ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر پیپلز پارٹی مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی تو وہ حکومت سازی کرے گی۔