فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ ، مقامی صحافی جاں بحق

اسلام آباد: تھانہ پتریاٹہ کی حدود میں فائرنگ سے مقامی صحافی ظفر سعید ستی جان بحق ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔  ظفر سعید ستی کو دو گولیاں لگیں، ابتدائی کارروائی کے بعدلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا ہے،۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے لیکن بعد ازاں پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔