اسرائیل کے فوجی سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک تمام مغوی واپس نہیں آجاتے۔
جنرل ضمیر نے کہا کہ فوج مستقبل کی جانب دیکھ رہی ہے، مگر ماضی کے تجربات اور سبق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مشن کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فوجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ سبق سیکھیں اور اسے اپنے عمل میں شامل کریں، اور یہ کام عزم و حوصلے کے ساتھ کیا جائے گا۔
فوجی سربراہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، اور تمام محاذوں پر ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق مغویوں کی واپسی اور حماس کے خلاف مہم جاری رکھنا فوج کی اولین ترجیح ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos