ترکیہ نے برطانیہ سے 20 یوروفائٹر ٹائیفون طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا
ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کے لیے برطانیہ سے 20 یوروفائٹر ٹائیفون طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔
انقرہ میں منعقدہ تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ صدر اردوان نے معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نئی علامت قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، اور پہلے یورو فائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ پہنچیں گے۔
ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق، وہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ خطے میں اسرائیل جیسے حریفوں کے مقابلے میں اپنی فضائی برتری قائم رکھ سکیں۔ ترک حکام نے کہا کہ وہ مجموعی طور پر 120 جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی میں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان 40 یوروفائٹر طیاروں کی خریداری کا ابتدائی معاہدہ بھی ہوا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos