فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لاش کو تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس پہلے ہی 16 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے، جبکہ اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے تاکہ ہلاک شدہ یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کی جا سکے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر لاشوں کی تلاش کی اجازت دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos