اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا ہے۔ عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عمران خان کے خلاف 9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور دونوں کی گرفتاری سے روکنے کا حکم برقرار رکھا۔
عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔ کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت مختلف مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کا الزام ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos