فرانس کی قطر و امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت پر بھارت میں تشویش

فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں ممالک نے پاکستانی اور ترک پائلٹس کو رافیل اور میراج طیاروں پر تربیت کی اجازت دے رکھی ہے، جس کے باعث بھارتی فضائیہ کو اپنی دفاعی ٹیکنالوجی کے افشا ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق فرانس کی نرمی برتنے والی برآمدی پالیسی اس ٹیکنالوجی کو ان ممالک تک پہنچا رہی ہے جو بھارت یا نیٹو کے حریف سمجھے جاتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے دفاعی توازن پر اثر ڈال سکتی ہے۔